فیصل آباد میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار شہید

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 11:35

فیصل آباد میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار شہید
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) فیصل آباد میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار شہید جبکہ دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں محمد پورہ نڑوالا روڈ کے قریب گلی نمبر9 میں ڈاکو موبائل کمپنی کے ٹاور سے بیٹریاں چوری کررہے تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شفقت علی شہید اورایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس نے کہاہے کہ قانونی کارروائی کے لیے لاشوں اورزخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :