کیلی فورنیا میں ایئر بیس پروپلین گیس سے بھرے ڈبوں والی گاڑی ٹکرگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 11:35

کیلی فورنیا میں ایئر بیس پروپلین گیس سے بھرے ڈبوں والی گاڑی ٹکرگئی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مارچ۔2018ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع ایک ایئر بیس کے مرکزی دروازے پروپلین گیس سے بھرے ڈبوں والی گاڑی ٹکرادی گئی جس کے نتیجہ میں ملزم ہلاک ہو گیا، حکام اس کارروائی کوممکنہ طور پر دہشت گرد کارروائی قرار دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گاڑی میں پروپلین گیس کے ڈبے بھرے ہوئے تھے جن سے فوری طورپر گاڑی میں آگ لگ گئی اور نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا ،جبکہ حساس تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔حکام نے کہا کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی تھی ایئر فورس بیس پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت چھپائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :