چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی تکمیل سے معاشی ترقی کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں گے ، عالمی بنک

ہفتہ 24 مارچ 2018 11:47

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی تکمیل سے معاشی ترقی کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی تکمیل سے معاشی ترقی کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں گے جس کے معاشرے کے تمام طبقات پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ جنوبی ایشیاء میں نقل وحمل کیلئے راہداریوں کے قیام کے عنوان سے یہ رپورٹ عالمی بنک کے اقتصاجی تجزیہ کار مارٹن میلیکی اور عالمی امدادی اداروں نے مشترکہ طورپر تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت سڑکوں، ریلوے اور بندرگاہوں کے شعبوں میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی کے فروغ، غربت میں کمی، وسیع تر فوائد کے حصول اورنئے تجارتی راستوں کے قیام سے متاثر ہونیوالی آبادی کیلئے امداد کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ رپورٹ ایشیائی ترقیاتی بنک، برطانیہ ا ور جاپان کے بین الاقوامی ترقی کے اداروں اورعالمی بنک نے مشترکہ طورپر شائع کی ہے جس میں چین پاک اقتصادی راہداری سمیت مختلف اقتصادی راہداریوں کے قیام کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :