حسین نواز کے خلاف تحقیقات کا آغاز، سعودی عرب کے ولی عہد بھی نواز شریف سے نالاں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 مارچ 2018 11:00

حسین نواز کے خلاف تحقیقات کا آغاز، سعودی عرب کے ولی عہد بھی نواز شریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے بتایا کہ حسین نواز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ تحقیقات ان کے اثاثہ جات او ر منی ٹرانزیکشن سے متعلق ہو رہی ہیں، حسن اور حسین نوا ز سے متعلق پاکستان کی حکومت نے برطانوی حکومت سے اثاثہ جات اور ان کی تفصیلات پر مبنی دستاویزات طلب کی تھیں، برطانوی حکومت نے حسن نواز کی تفصیلات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانوی شہری ہیں لہٰذا ان کی تفصیلات دینے کے ہم پابند نہیںہیں البتہ حسین نواز چونکہ برطانوی شہریت نہیں رکھتے لہٰذا ان کے اثاثہ جات اور منی ٹرانزیکشن کی تفصیلات فراہم کر دی جائیں گی۔

ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ سعودی عرب میں بھی ان کے گرد گھیرا کافی تنگ ہوا ہے۔اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی نواز شریف سے کافی ناراض ہیں اور کہا یہ جا رہا ہے کہ کچھ باتیں طے ہوئی تھیں لیکن میاں نواز شریف سعودی عرب سے جو باتیں کر کے آئے وہ بدل گئیں۔ محمد مالک نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: