متحدہ مسلم لیگ بلوچستان کے نام سے نئی جماعت قائم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 مارچ 2018 10:54

متحدہ مسلم لیگ بلوچستان کے نام سے نئی جماعت قائم
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مارچ 2018ء) : متحدہ مسلم لیگ بلوچستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت قائم کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت کا نام متحدہ مسلم لیگ بلوچستان رکھا گیا ہے جس میں ہم خیال گروپ اور نیشنل پارٹی سمیت پی کے میپ کے منحرف رہنما موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کی سربراہی نواب ذوالفقار مگسی کریں گے۔ پارٹی میں دیگر جماعتوں سے منحرف رہنماؤں کی شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :