ایرانی جوہری معاہدے کے پابند ہیں، فرانس

ہفتہ 24 مارچ 2018 10:10

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) فرانس نے کہا ہے کہ وہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی پابندی کرے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے مطابق پیرس میں فرانسیسی وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں ایٹمی معاہدے کے باقی رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی حکومت اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ اسی سمت میں قدم آگے بڑھا رہی ہے۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ امریکا بھی ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی پابندی کرے گا۔اس سے پہلے یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والا ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور عالم برداری اس کی حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :