امریکا سے بندوق کی نوک پر تجارتی معاہدے نہیں کریں گے،فرانس

ہفتہ 24 مارچ 2018 10:10

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ بندوق کی نوک پر رکھ کر کرائے گئے تجارتی معاہدوں پر مذاکرات نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کے تناظر میں کہی ہے جس کے تحت انہوں نے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر عائد کردہ نئے اضافی ٹیکسوں سے یورپی یونین کو عارضی استثنیٰ دیا ہے۔ ماکروں نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہان اجلاس میں مزید کہا کہ یورپی یونین امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی اور اس حوالے سے بلاک کو مزید متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :