ملک میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 15 مختلف منصوبوں کی تکمیل

ہفتہ 24 مارچ 2018 10:00

ملک میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 15 مختلف منصوبوں کی تکمیل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) ملک میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 15 مختلف منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن سے 788.5 میگاواٹ شفاف اور سستی بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے فروغ کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میںانرجی مکس پالیسی کے تحت متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دی جارہی ہے اور ہوا کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کے نو مختلف منصوبے زیر تکمیل ہیں جن کی پیداواری استعداد 445.8 میگاواٹ ہے۔

پاکستان تیل و گیس کی بجائے متبادل ذرائع سے شفاف اور سستی بجلی کی پیداوار کیلئے جامع اقدامات کررہا ہے اور رواں سال کے دوران قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی شامل ہوگی جس سے توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :