رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران تیل، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے درآمدی بل میں 29 فیصد کے قریب اضافہ

ہفتہ 24 مارچ 2018 10:00

رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران تیل، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران تیل، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے درآمدی بل میں 29 فیصد کے قریب اضافہ ہوا ہے اور اس دوران درآمدات 16.2 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق تیل، غذائی اجناس اور ٹرانسپورٹ کی درآمدات مجموعی قومی درآمدات کے ایک تہائی حصہ تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فر وری کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 34.9 فیصد کے اضافے سے درآمدی حجم 9.02 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح جاری مالی سال کے دوران غذائی اجناس کی درآمد میں 6.3 فیصد کے اضافے سے درآمدی بل 4.3 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ ٹرانسپورٹ کی درآمدات میں 46.6 فیصد کے اضافہ سے 2.9 ارب ڈالر ہوگیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 1.98 فیصد ریکارڈ کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :