محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ہفتہ 24 مارچ 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پٹن میں 07 ملی میٹر، پارہ چنار 03 اور دروش میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :