شعیب اختر نے پی ایس ایل کے موجودہ سیزن کو پاکستان کرکٹ کیلئے مایوس کن قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 مارچ 2018 23:40

شعیب اختر نے پی ایس ایل کے موجودہ سیزن کو پاکستان کرکٹ کیلئے مایوس کن ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2018ء) شعیب اختر نے پی ایس ایل کے موجودہ سیزن کو پاکستان کرکٹ کیلئے مایوس کن قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آج سے لاہور میں ایلیمینیٹرز مرحلے کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ پی ایس ایل کے حوالے سے ماہرین کرکٹ نے کافی مثبت رائے دیتے ہوئے اسے کامیاب ٹورنامنٹ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پی ایس ایل کے موجودہ سیزن کو پاکستان کرکٹ کیلئے مایوس کن قرار دے دیا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے اب تک پاکستان کیلئے کوئی اچھا بلے باز نکل کر سامنے نہیں آیا۔ یہ بات ان کی رائے تشویش ناک ہے۔ پی ایس ایل کا یہ تیسرا سیزن ہے تاہم اب تک اس ٹورنامنٹ کی بدولت پاکستان کو کوئی اچھا بلے باز نہیں مل سکا۔