حکومت کی کوششوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت سندھ میں امن امان کی صورتحال بہت بہترہوئی ہے، سندھ دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ پرامن ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

جمعہ 23 مارچ 2018 23:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں صوبائی حکومت کی کوششوں اور پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت سندھ میں امن امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اور سندھ دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ پرامن ہے۔ وہ جمعہ کی شب حیدرآباد میں پہلے پولیس سہولت مرکزکے افتتاح کے موقع پر منعقدکردہ تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کررہے تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن امان کی صورتحال بہت بہتر ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پولیس ہی صوبے میں امن امان کی صورتحال کنٹرول کرے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حیدرآباد کے نیازاسٹیڈیم میں بھی مستقبل میں پی ایس ایل اے کے میچز منعقد کرائے جائیں آئندہ عام انتخابات سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پی پی پی نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی رائو انوار سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رائو انوار سے متعلق سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہے اور وہی اس پورے معاملے کو دیکھ رہی ہے قبل ازیں تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حیدرآباد میں پہلے پولیس سہولت مرکزکاقیام خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سہولت مرکز سے عوام کے روزمرہ کے کام باآسانی اور کم وقت میں ہوسکے گی- انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر ڈویزنل ہیڈکوارٹرمیں اگلے ماہ سے ان سہولت مراکز کے قیام کا کام شروع کردیا جائے گااور بعد میں ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھی یہ سہولت مرکز قائم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ان سہولت مرکز میں عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا اور امید ہے کہ بغیر کسی سفارش کے لوگوں کے کام کیے جائیں گے۔

تقریب سے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی پی حکومت سے پہلے سندھ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں زیادہ تھیں مگر پی پی پی کی صوبائی حکومت آنے کے بعد یہ وارداتیں نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ امن امان کی صورتحال بھی بہت بہتر ہے - تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ پولیس کے روایتی کلچر سے ہٹ کرعوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پولیس سہولت مرکزقائم کیا گیا ہے جہاں لوگوں کے پولیس ویریفکیشن، لرنرز لائسنس ،بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ کے علاوہ دیگر شکایات کا تدارک آسانی سے اور کم وقت میں کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ اس قسم کے سہولت مراکز صوبے کے دیگر ڈویزنل ہیڈکوارٹرز میں بھی قائم کیے جائیں گے انہوں نے متعلقہ پولیس افسران و عملے کو کہا کہ وہ لوگوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیںتاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے تقریب میں ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو نے پولیس سہولت مرکز سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر امداد پتافی ،میئر حیدرآباد سید طیب حسین،کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگنیجو اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ تاجر برادری کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تختی کی نقاب کشائی کرکے پولیس سہولت مرکز کاافتتاح کیا-

متعلقہ عنوان :