بٹ کوائن کے صارف ہوا جائیں ہوشیار ،بٹ کوائن پر عالمی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

چائلڈ پورنو گرافی سے تعلق کی وجہ سے بٹ کوائن پر عالمی پابندی عائد کی جاسکتی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 مارچ 2018 23:23

بٹ کوائن کے صارف ہوا جائیں ہوشیار ،بٹ کوائن پر عالمی پابندی کی تلوار ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23مارچ2018ء ):بٹ کوائن کے صارف ہوا جائیں ہوشیار ،بٹ کوائن پر عالمی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی،چائلڈ پورنو گرافی سے تعلق کی وجہ سے بٹ کوائن پر عالمی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جرمن ماہرین نے دریافت کیا کہ کم و بیش ہر بٹ کوائن بلاک چین میں تصاویر اور ٹیکسٹ پیغامات کے علاوہ ایسی غیرقانونی ویب سائٹس کے لنکس بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں جو انٹرنیٹ پر چائلڈ پورنوگرافی کا مکروہ دھندا کرتی ہیں۔

جرمن ماہرین نے مشہور کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں چائلڈ پورنوگرافی سے تعلق رکھنے والے لنکس کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صرف اس ایک چیز کی وجہ سے بٹ کوائن پر عالمی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں پہلے ہی بٹ کوائن پر پابندی عائد ہے ۔