فرانس، جنوبی شہر کاکاسن میں دہشت گردی واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ، مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں داخل ہونے سے قبل اللہ اکبر’ کا نعرہ بھی لگایا ،ْ میڈیا رپورٹ

جمعہ 23 مارچ 2018 23:12

فرانس، جنوبی شہر کاکاسن میں دہشت گردی واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ، ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق جنوبی شہر کاکاسن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں کم سے کم 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک سپر مارکیٹ میں چند افراد کو یرغمال بنانے کی کوشش کرنے اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص ایک 26 سالہ نوجوان تھا جو انتہا پسندی کے زیر اثر اور پولیس کی زیر نگرانی تھا۔

رے ڈوئنے لاکدم نامی اس شخص کو پولیس نے آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 5 ہزار کی آبادی پر مشتمل خوبصورت و دلکش قصبے طریبس میں ایک شخص صبح تقریباً 11 بج کر 15 منٹ پر سپر یو سپرمارکیٹ میں داخل ہوا جس کے بعد وہاں سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں داخل ہونے سے قبل اللہ اکبر’ کا نعرہ بھی لگایا۔

مقامی پراسیکیوٹر کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلح شخص نے داعش کے وفادار ہونے کا نعرہ لگایا، جبکہ واقعے کو دہشت گرد حملے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔مقامی انتظامیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے بعد سپر مارکیٹ کے اطراف عوام کو جانے سے روک دیا گیا ہے۔فرانس کے وزیر اعظم ایووارڈ فلپ نے کہا کہ یہ ایک خطرناک واقعہ ہے۔ واضح رہے کہ مبینہ طور پر داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :