اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے

جمعہ 23 مارچ 2018 23:12

اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 40 زخمی ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) افغانستان کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان صوبے ہلمند کے محکمہ صحت عامہ کے سربراہ امین اللہ عابد نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی افراد کو لشگر گاہ ہسپتال لایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ دھماکا ایسے وقت میں ہوا جب نئے سال کی تقریبات اختتام پر تھیں اور لوگ گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :