چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل سے قبل بہت بڑی خوشخبری سنا دی

جمعہ 23 مارچ 2018 23:08

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل سے قبل بہت بڑی خوشخبری ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ فور کے آدھے میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کو گرین سگنل مل گیا، اب پشاور اور اسلام آباد کے میدانوں کو بھی آباد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خوشخبری پوری کردی اور دوسری خوشخبری آئندہ سال پی ایس ایل میں ملے گی۔

جمعہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نی25 مارچ2018ء کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 3 کے فائنل کی تیاریوں کا جائزہ لینے اسٹیڈیم پہنچے۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میںمجھ پر یقین کریں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں، چاہتی ہیں کہ پی ایس ایل کی چوتھی ایڈیشن میں ڈبل ویک اینڈ میچز کرائیں، جمعرات اور جمعہ کو متحدہ عرب امارات اور ہفتہ و اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے بین الاقوامی کرکٹ کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے پاکستان میں بڑے سٹیڈیمز کی حالت کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پشاور اور راولپنڈی سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بجٹ تیارکر لیا گیا ہے۔ کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سلسلے میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پی ایس ایل کے میچز کے کامیاب انعقاد کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آ رہی ہے، روشنیوں کے شہر کراچی کے لوگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے گواہ ہیں، میڈیا کے کچھ اداروں کی غلط رپورٹنگ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں تعمیری کردار ادا کریں تاکہ پوری کامیابی سے پاکستان میں بین الاقوامی میچز کے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور، کوئٹہ، سندھ اور دیگر شہروں کے سٹیڈیمز کو فعال بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات بھی کئے جائیں گے۔