پی ایس ایل کا فائنل (پرسوں) اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

فائنل میچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی

جمعہ 23 مارچ 2018 23:08

پی ایس ایل کا فائنل (پرسوں) اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میچ (پرسوں)بروز اتوار کو اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ فائنل میچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پی ایس ایل کے ابتدائی2 ایڈیشنز کے فائنل میچ دبئی اور لاہور میں ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پہلا موقع ہے کہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا کوئی میچ کھیلا جا رہا ہے جس کی بنا پر شہر بھر خاص طور پر اسٹیڈیم آنے والے تمام راستوں کو غیر ملکی اور قومی کھلاڑیوں کے پورٹریٹس سے سجا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں 32 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے ٹکٹ صرف2 روز میں فروخت ہوگئے تھے۔ اسٹیڈیم میں دیگر انتظامات کے ساتھ محکمہ صحت کی جانب سے موبائل ڈسپنسریاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔