لاہور اور کراچی ہی نہیں ، پی ایس ایل کے حوالے سے شعیب اختر نے بڑا مطالبہ کر دیا

پی ایس ایل کو گھر میں لانا سب سے بڑی کامیابی ہے،اگلےپی ایس ایل کودیگرشہروں تک پھیلانےکی کوشش کرنی چاہیے، شعیب اختر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 مارچ 2018 22:52

لاہور اور کراچی ہی نہیں ، پی ایس ایل کے حوالے سے شعیب اختر نے بڑا مطالبہ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23مارچ2018ء ):لاہور اور کراچی ہی نہیں ، پی ایس ایل کے حوالے سے شعیب اختر نے بڑا مطالبہ کر دیا۔لیجنڈری فاسٹ باولر شعیب اخترکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو گھر میں لانا سب سے بڑی کامیابی ہے،اگلےپی ایس ایل کودیگرشہروں تک پھیلانےکی کوشش کرنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 اپنا سحر متحدہ عرب امارات سے لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

حتمی مرحلے کے دو میچز لاہور میں کامیابی سے منعقد ہو چکے ہیں جس کے بعد اب پی ایس ایل 3کا فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے جبکہ پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل 4 کا آدھا سیزن پاکستان میں کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر پی ایس ایل کے حوالے سے شعیب اختر نے بڑا مطالبہ کر دیا۔لیجنڈری فاسٹ باولر شعیب اخترکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو گھر میں لانا سب سے بڑی کامیابی ہے،اگلےپی ایس ایل کودیگرشہروں تک پھیلانےکی کوشش کرنی چاہیے۔

عوام ہمارے ساتھ ہے اور اُن کا بہت زبردست رسپانس آرہا ہے.انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی میں ان شاءاللہ خیر و عافیت سے فائنل ہوجائے گا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 3کا فائنل 25مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔