کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل سے قبل بجلی کا بڑا بریک ڈاون

کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 مارچ 2018 22:43

کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل سے قبل بجلی کا بڑا بریک ڈاون
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23مارچ2018ء ):کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل سے قبل بجلی کا بڑا بریک ڈاون سامنے آ گیا۔کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔تفصیلات کے مطابق 25 مارچ کو پی ایس ایل 3 کے فائنل کے لیے کراچی میں تیاریاں عروج پر ہیں دوسری جانب ایسے پی ایس ایل کے فائنل سے قبل بجلی کا بڑا بریک ڈاون سامنے آ گیا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، گارڈن اور جیکب لائن سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق فالٹ کے سبب شہر کے 8 گرڈ اسٹیشن متاثر ہیں۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ٹرپنگ کے باعث چند مقامات پر مختصر تعطل آیا تھا، تمام اہم تنصیبات پر بجلی بحال ہے اور بیشتر سے زائد مقامات پر فوری طور پر بجلی بحال کردی گئی ہے البتہ گارڈن اور کورنگی میں بحالی کا عمل جاری ہے۔