وفاقی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کا رروائیاں ،11 ملزمان گرفتار ،

مسروقہ کا ر،62بو تلیں شرا ب ، 18لیٹر الکو حل ، 350گر ام ہیر وئن ، آ ئس اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ بر آمد

جمعہ 23 مارچ 2018 22:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ کا ر،62بو تلیں شرا ب ، 18لیٹر الکو حل ، 350گر ام ہیر وئن ، آ ئس اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 02پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادنجیب الر حمن بگو ی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی صدر عامر نیا زی نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس ایچ او تھا نہ کر اچی کمپنی انسپکٹراطہر خا ن ،سب انسپکٹر زعبدالستار ، فیا ض احمد، اے ایس آئیز رائے عمران ، ذوالفقار علی ، ثنا ء اللہ ، دوست محمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے منشیا ت و شراب فروشی میں ملوث 06 ملزمان میںنعیم احمد ، فیا ض ، جا وید مسیح ، وقاص ، کا شف مسیح اور عامر غفور کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 62بو تلیں شراب ، 18لیٹر الکو حل ، 350گر ام ہیر وئن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، مزید تفتیش جا ر ی ہے ، اسی طر ح تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے اے ایس آئی نیاز محمد نے ملزم عثمان محمد سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کے اے ایس آئی وحید نے ملزم شہزاد خا ن سے خیبر کا ر قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی جبکہ مزید تصدیق کر وانے پر تھا نہ مٹھا در کر اچی کی مسروقہ پا ئی گئی ہے،تھا نہ رمنا پولیس کے اے ایس آئی محمد سلیم نے ملزم حسان بٹ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر طا ر ق رئو ف نے ملزم شمشاد سے 15گر ام آ ئس بر آمد کر لی ، تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے اے ایس آئی ندیم مغل نے بغیر اجا زت گیس سلنڈر وں میں بھر ائی کر نے پر ملزم کا شف حسین کوگرفتار کر لیا، جبکہ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی محمد خا لد نے کھلے عام بغیر کسی حفا ظتی تدابیر کے پٹرول فروخت کر نے پر ملزم عاصم رمضا ن کو گرفتار کرکے 100لیٹر پٹرول اور دیگر آ لات پیمائش قبضہ پولیس میں لے لیے، ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ،تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے اے ایس آئی فضل الخا لق نی مقدمہ نمبر 187/16میں اشتہاری اشتہا ری مجرم محمد اسلم کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادنے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :