سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات
پاکستان اور سری لنکا کا دو طرفہ تعلقات اور روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا کا پاکستان میں سارک سربراہ کانفرنس کے انعقاد کیلئے تعاون کا اعلان
جمعہ 23 مارچ 2018 22:32
(جاری ہے)
ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
فریقین نے پاکستان اور سری لنکا نے دو طرفہ تعلقات اور روابط کو متنوع اور مضبوط بنانے پر اتفاق ظاہر کیا۔ سری لنکا کے صدر نے پاکستان میں جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم سارک سربراہی کانفرنس کے انعقاد کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی تین دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی اور سری لنکا کے بین الاقوامی ڈپلومیٹک تربیتی انسٹی ٹیوٹ، وزارت بین الصوبائی رابطہ پاکستان اور سری لنکا کی وزارت قومی پالیسیاں و اقتصادی امور کے مابین نوجوانوںکی ترقی کے شعبے میں تعاون کی دستاویز اور نیشنل سکول آف پبلک پالیسی پاکستان اور سری لنکا کے انسٹی ٹیوٹ برائے ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن کے مابین مفاہمت کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم کو 10 کارنیا بھی پیش کئے جو بصارت سے محروم افراد کے لئے عطیہ کئے جائیں گے۔ قبل ازیں سری لنکا کے صدرمتھری پالاسری سینا جب وزیراعظم ہائوس پہنچے تو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.