کراچی،جماعت اسلامی کے رکن انجم رفعت اللہ کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں

جمعہ 23 مارچ 2018 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) جماعت اسلامی کے رکن انجم رفعت اللہ کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ جمعہ کے روز جامع مسجد عثمان غنی بلاک S، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوئی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے نمازِ جنازہ کی امامت کی ۔

(جاری ہے)

نمازِ جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر مظفر احمد ہاشمی ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عنایت اللہ اسماعیل ،الخدمت کے قاضٰ صدر الدین ،امیر ضلع وسطی منعم ظفر خان ،نارتھ ناظم آباد زون کے امیر نسیم صدیقی ، پاسبان کے رہنما الطاف شکور سمیت عزیز و اقارب اور اہلِ محلہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔

دریں اثناء انجم رفعت اللہ کی والدہ کے انتقال پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء برجیس احمد ،ڈاکٹر اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹری سیف الدین ایڈوکیٹ ،راشد قریشی ،حافظ عبد الواحد شیخ ،انجینئر عبد العزیز ساور دیگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :