گورنر پنجاب نے ڈاکٹر ظفر علی چودھری کو بہترین کارکردگی پر حسن امتیاز کے ایوارڈ سے نواز دیا

جمعہ 23 مارچ 2018 22:21

گورنر پنجاب نے ڈاکٹر ظفر علی چودھری کو بہترین کارکردگی پر حسن امتیاز ..
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر ظفر علی چودھری کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر منعقدہ تقریب میں انہیں حسن امتیاز سے نوازا ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں صوبائی گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں حسن امتیاز سے دیا ہے ۔

یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں مختلف محکموں کے سربراہان کو نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی انعامات دئیے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے پرنسپل ڈاکٹر ظفر علی چودھری کو بھی حسن امتیاز سے نوازا گیا ہے ۔ شہر اقبال کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈاکٹر ظفر علی چودھری کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :