بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی جانب سے خلیجی اور دیگر ممالک سمیت پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی یوم پاکستان کی خصوصی مبارکباد

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 مارچ 2018 22:04

بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی جانب سے خلیجی اور دیگر ..
بحرین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2018ء) بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی جانب سے خلیجی اور دیگر ممالک سمیت پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی یوم پاکستان کی خصوصی مبارکباد دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر حرین میں تعینات پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں جاوید ملک نے خلیجی اور دیگر ممالک سمیت پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں کو بھی یوم پاکستان کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔ جاوید ملک نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ آئیے آج کے دن عہد کریں کہ قائداعظم کے اصولوں کی روشنی میں ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ جاوید ملک کا خصوصی ویڈیو پیغام ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :