وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کالاہور میں ملکی تاریخ کی پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام پرپرمسرت ٹویٹ

جمعہ 23 مارچ 2018 22:20

وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کالاہور میں ملکی تاریخ کی پہلی ٹیکنالوجی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور میں ملکی تاریخ کی پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام پرپرمسرت ٹویٹ میں کہاہے کہ تیانجن یونیورسٹی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ورلڈ کلاس ادارہ ہوگا -نوجوانوں کو تیانجن یونیورسٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کے مواقع حاصل ہو ںگے -انہوں نے کہاکہ 17 مئی کو دورہ چین کے دوران ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کا آئیڈیا ذہین میں آیا اور 17نومبر کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے معاہد سائن کیا گیا -آج پاکستان کی پہلی جدید ٹیکنالوجی یونیورسٹی کاخواب شرمندہ تعبیر ہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :