وزیراعلی کا تقریر کے دوران اشعار کا بر محل استعمال

سب کیساتھ ملکر ملی نغمہ گایا اور سبز ہلالی پرچم لہراتے رہے چائنہ کے قونصل جنرل بھی ملی نغمہ گاتے اور سبز ہلالی پرچم لہراتے رہے

جمعہ 23 مارچ 2018 22:20

وزیراعلی کا تقریر کے دوران اشعار کا بر محل استعمال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن سے ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے مدلل خطاب کیا -وزیراعلی نے اپنی تقریر کے دوران اشعار کا برمحل استعمال کیا ’’تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں‘‘ تو کانٹوںمیں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے‘‘ نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو‘‘ کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے‘‘ وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران سب کے ساتھ ملکر ملی نغمہ بھی گایا اورسبز ہلالی پرچم لہراتے رہے -اس دوران تقریب کے شرکاء ، چین کے قونصل جنرل لانگ ڈینگ بن ، چائنہ کے مختلف اداروں کے سربراہان ،صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، شیخ علائوالدین اور دیگر مہمان اپنی نشتوں سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے اور جوش وخروش اور ملی جذبے سے سبزہلالی پرچم لہراتے رہی-تقریب کے اس سمے ا نتہائی جذباتی منظر تھا سب لوگ وطن کی محبت سے سرشار ہو کر ملی نغمہ گنگنا رہے تھے اور قومی پرچم لہرا رہے تھی-وزیراعلی نے ا پنے خطاب میں کہاکہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی یوم پاکستان کے موقع پر پنجاب حکومت کا پاکستان کے عوام کے لئے عظیم تحفہ ہے ۔