وزیراعلی کا لندن سے ڈی سی گوجرانوالہ سہیل ا حمد ٹیپو کے اہل خانہ کو فون ، مرحوم کی نا گہانی موت پر اظہار افسوس

سہیل احمد ٹیپو مرحوم قابل اور ہونہار افسر تھے ، انتظامی امور میں ان کی صلاحیتیں لائق تحسین تھیں:شہبازشریف

جمعہ 23 مارچ 2018 22:20

وزیراعلی کا لندن سے ڈی سی گوجرانوالہ سہیل ا حمد ٹیپو کے اہل خانہ کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے لندن سے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو مرحوم کی اہلیہ اور والدین کو فون کیا اور ان سے سہیل احمد ٹیپو مرحوم کی نا گہانی موت پر اظہار افسوس کیا-وزیراعلی نے کہاکہ سہیل احمد ٹیپو مرحوم قابل اور ہونہار افسر تھے اور انتظامی امور میں ان کی صلاحیتیں لائق تحسین تھیں- انہوں نے کہاکہ حکومت سہیل احمد ٹیپو مرحوم کی وفات کا نقصان توپورا نہیں کر سکتی تاہم ان کے ا ہل خانہ کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیںرکھی جائے گی اورسہیل احمد ٹیپو مرحوم کے بچوں کی تعلیم اور دیگر امور کی دیکھ بھال حکومت پنجاب کرے گی۔