امریکا میں میں موجود پاکستانی سفارتخانے کا کارنامہ

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے پر الٹا قومی پرچم لہرا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 مارچ 2018 21:26

امریکا میں میں موجود پاکستانی سفارتخانے کا کارنامہ
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23مارچ2018ء ):امریکا میں میں موجود پاکستانی سفارتخانے کا کارنامہ،یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے پر الٹا قومی پرچم لہرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 23مارچ یوم پاکستان کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے جوش و خروش سے منایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتخانوں میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کروائی گئیں جس میں سفارتخانوں پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا لیکن امریکا میں میں موجود پاکستان سفارتخانے کے کارنامہ نے ہماری جگ ہنسائی کروا ڈالی۔یوم پاکستان کے موقر پر پاکستانی سفارتخانے پر الٹا قومی پرچم لہرا دیا گیا۔پاکستانی سفارتخانے کی افسوسناک حرکت اپنی آنکھوں سے ملاحظہ کریں۔