مورنے مورکل ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے پانچویں جنوبی افریقن بائولر بن گئے

جمعہ 23 مارچ 2018 22:18

مورنے مورکل ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے والے پانچویں جنوبی افریقن ..
کیپ ٹائون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر مورنے مورکل نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں جنوبی افریقن بائولر بن گئے، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں عثمان خواجہ، سٹیون سمتھ شان مارش کو آئوٹ کر کے کیریئر کی 300 وکٹیں مکمل کیں، پروٹیز کی جانب سے اس سے قبل شان پولاک، ڈیل سٹین، مکھایا نتی نی اور ایلن ڈونلڈ بھی 300 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں، مورکل نے کیریئر کے 85ویں ٹیسٹ میں 300 وکٹیں مکمل کیں، جنوبی افریقہ کی طرف سے شان پولاک 421 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، سٹین 419 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، نتی نی 390 وکٹوں کے تیسرے اور ایلن ڈونلڈ 330 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :