صدر مملکت ممنون حسین نے یومِ پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے آفیسرز اور سیلرز کے لئے عسکری اعزازات کی منظوری دی

جمعہ 23 مارچ 2018 22:18

صدر مملکت ممنون حسین نے یومِ پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے آفیسرز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے یومِ پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے آفیسرز اور سیلرز کے لئے عسکری اعزازات کی منظوری دے دی ۔ ہلالِ امتیاز (ملٹری) پانے والوں میں رئیر ایڈمرل زین ذوالفقار،رئیر ایڈمرل فیصل رسول لودھی اوررئیر ایڈمرل زاہد الیاس جبکہ ستارہ امتیاز (ملٹری) پانے والوں میں کموڈورمحمد ارشد،کموڈورخالد ثمر،کموڈورڈاکٹر محمد جنید خان،کموڈورآصف حسین بیگ،کموڈورمجتبیٰ سعید،کموڈورسیّد فیصل حمید،کموڈورعبدالمنیب،کموڈورفائق حسین،لوکل کموڈورجواد احمد،لوکل کموڈور عارف سعید،کیپٹن ارشد محمود،کیپٹن جنید علی بہادر،کیپٹن محمدعبدالرحمن قریشی اورکیپٹن وقار محمد شامل ہیں۔

ستارہ بسالت پانے والوں میں مرزا شاہ زیب مغل CDT-I،محمد اسلم شہید MGT-I اور تمغہ امتیاز (ملٹری) پانے والوں میں کمانڈرسلمان احمد خان،کمانڈر محمد تیمور صالح،کمانڈرشاہد محمود،کمانڈرمدثر جاوید،کمانڈرجواد حسین،کمانڈرخاور علی خان،کمانڈروسیم منور،کمانڈرشہزادہ خرم منیر،کمانڈرفرح سعدیہ،کمانڈر راشد حسین،لیفٹیننٹ کمانڈرنثار احمد،لیفٹیننٹ کمانڈرعجیب اللہ،لیفٹیننٹ کمانڈرنوید اسلم اور لیفٹیننٹ کمانڈرفیصل امتیاز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تمغہ بسالت پانے والوں میں کمانڈر اورنگزیب وزیر خان،لیفٹیننٹ ارسلان پرویز لیفٹیننٹ انوش خالد،سب لیفٹیننٹ خورشید احمد،اورنگزیبCMEA(M)،واجد محمودCDA-IV،شکیل رضا LMEM(M)،محمد لطیف جاویدLCDT،دیدار علی CDT-Iعاصم شہزادWEM(S)-I،محمد عارف شہید UWT-I،عبدلرزاقMEM(H)-I،حافظ وزیر احمد شہید MEM(L)-I،محمد اسرارCDT-I،تنویر احمدCDT-I،شاہد حمید خان شہیدCT-I،ایم غلام فریدMAR-I،محمد قربانCDT-I،محمد آصفCDT-I شامل ہیں۔

پاکستان نیوی کے ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز،چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرزکے لیے 11 تمغہ خدمت (ملٹری)I-،18تمغہ خدمت (ملٹری(۔IIاور 18 تمغہ خدمت (ملٹری۔III کی بھی منظوری دی گئی۔پاک بحریہ کے سربراہ نے 45آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلین کو چیف آف دی نیول اسٹاف مراسلہ تحسین تفویض کرنے کی بھی منظوری دی۔