تازہ ترین فیفا ویمنز رینکنگ، امریکہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان، انگلش ٹیم کیریئر بہترین دوسرے نمبر پر ا? گئی، شمالی کوریا ٹاپ ٹین میں شامل

جمعہ 23 مارچ 2018 22:18

تازہ ترین فیفا ویمنز رینکنگ، امریکہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان، انگلش ..
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) امریکن ویمن ٹیم فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، انگلش ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر کیریئر بہترین دوسرے نمبر پر آگئی، شمالی کوریا نے بھی ایک درجہ بہتری کے ساتھ ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

فیفا کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ کے تحت امریکن ٹیم بدستور سرفہرست ہے، انگلینڈ کی ٹیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین دوسرے نمبر پر آگئی، انگلینڈ نے جرمنی کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا، کینیڈا اور فرانس کی ٹیمیں بھی ایک، ایک سیڑھی چڑھ کر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئیں، آسٹریلیا دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلا گیا، ہالینڈ اور برازیل ساتویں اور ا?ٹھویں نمبر پر برقرار ہیں، سویڈن ایک درجہ بہتری کے ساتھ نویں جبکہ شمالی کوریا ایک درجہ اوپر چڑھ کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :