سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، نتالی سکیور 68 اور بیومونٹ 58 رنز بنا کر ناقابل شکست، ہائنز کی ففٹی رائیگاں

جمعہ 23 مارچ 2018 22:13

سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ ا?غاز کیا، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 17 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، نتالی سکیور 68 اور بیومونٹ 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، ہائنز کی نصف سنچری رائیگاں گئیں، نتالی سکیور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، کپتان ریکائل ہائنز 65 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ایلیسا ہیلی 31 اور گارڈنر 28 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، جینی گن نے 3 اور نتالی سکیور نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں انگلینڈ ویمن نے مطلوبہ ہدف 17 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ڈینلی وائٹ 18 اور برائونی سمتھ ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئیں تو اس کے بعد نتالی سکیور اور ٹامی بیومونٹ کینگروز بائولرز کے سامنے ڈٹ گئیں، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 116 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، سکیور 68 اور بیومونٹ 58 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں، کیمنس اور سکٹ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

متعلقہ عنوان :