اماراتی حکومت کی جانب سے یوم پاکستان پر دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا پروگرام اچانک منسوخ کردیا گیا

گزشتہ روز دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد جمعہ کی شام کو ہزاروں پاکستانی دنیا کی طویل ترین عمارت کے گرد جمع ہوگئے، تاہم پروگرام منسوخ ہونے پر پاکستانیوں میں شدید غم و غصہ، تاحال وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 مارچ 2018 20:38

اماراتی حکومت کی جانب سے یوم پاکستان پر دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی ..
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2018ء) اماراتی حکومت کی جانب سے یوم پاکستان پر دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا پروگرام اچانک منسوخ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس یو پاکستان کے موقع پر دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت دبئی کے برج خلفیہ کو پہلی مرتبہ پاکستان کے پرچم کے رنگ میں رنگا گیا تھا۔ گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی یوم پاکستان پر دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سےگزشتہ روز دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دبئی کے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام 7 بجے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جانا تھا۔ اس لیے جمعہ کی شام کو ہزاروں پاکستانی دنیا کی طویل ترین عمارت برج خلیفہ کے گرد جمع ہوگئے۔ پاکستانیوں کی جانب سے برج خلیفہ کو اپنے قومی پرچم کے رنگ میں دیکھنے کیلئے بے تابی سے انتطار کیا جا رہا تھا۔ تاہم پھر اچانک معلوم ہوا کہ یہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔ برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کے پروگرام کے منسوخ ہونے پر پاکستانیوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ اس پروگرام کو اچانک منسوخ کر دیے جانے کی وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں۔