وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا پروفیسر فضل حق میر کے انتقال پردکھ اور رنج کا اظہار

جمعہ 23 مارچ 2018 22:05

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا پروفیسر فضل حق میر کے انتقال ..
کوئٹہ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے معروف مذہبی سکالر، ماہر تعلیم اور تعمیر نو کالج کے پرنسپل پروفیسر فضل حق میر کے انتقال پردکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ فضل حق میر ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچستان میں علم کی روشنی پھیلانے کے لئے وقف کررکھی تھی، ان کے بنائے ہوئے تعلیمی ادارے نئی نسل کو تعلیم کی فراہمی اور ان کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی تعلیمی خدمات بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں کسی نعمت سے کم نہیں جن کی کوششوں سے صوبے کے نوجوان بہترین تعلیم حاصل کرکے صوبے اور ملک کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فضل حق میر کی شعبہ تعلیم کے لئے خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے ہم ایک عظیم ماہر تعلیم اور مذہبی سکالر سے محروم ہوگئے ہیں جو ایک عظیم نقصان ہے۔ سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :