وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی ریحانہ لغاری کی اغوا کے بعد قتل کی جانے والی 5 سالہ بچی کے والدین سے تعزیت

جمعہ 23 مارچ 2018 21:59

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خصوصی تعلیم ریحانہ لغاری نے ہوسڑی کے گائوں گوٹھ مراد کلیری میں گزشتہ دنوں مبینہ اغوا کے بعد قتل کی جانے والی 5 سالہ عظمیٰ کلیری کی ان کے والدین سے ان کے گھر جاکر تعزیت کی اور پولیس حکام کو ہدایات جاری کیں کہ مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں اور جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مقتولہ کے قتل پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اس واقعے کا انتہائی گہرا دکھ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دیں کہ ڈی این اے کی نتائج سے قبل دیگر شواہد کو ضائع ہونے سے بچایاجائے اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق سندھ اسلم کھوسو ، ڈائریکٹر محکمہ خصوصی تعلیم سندھ جھاندراس راٹھی ، ڈائریکٹر حمید اللہ ڈھانی اور ایس ایچ او ہوسڑی بھی موجود تھے -

متعلقہ عنوان :