مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات کو عوام نے بھرے مجمع میں شرمندہ کر دیا

اینکر کو کہا کہ آپ ان سے پوچھ لیں کہ یہ کس کو ووٹ دیں گے،اینکر کے پوچھنے پر عوام کے پی ٹی آئی کے حق میں نعرے،ارباب خضر حیات منہ چھپاتے رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 مارچ 2018 20:14

مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات کو عوام نے بھرے مجمع میں شرمندہ کر ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23مارچ2018ء ) :مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات کو عوام نے بھرے مجمع میں شرمندہ کر دیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات نے نی ٹی وی کی اینکر کو کہا کہ آپ ان سے پوچھ لیں کہ یہ کس کو ووٹ دیں گے ،اینکر کے پوچھنے پر عوام کے پی ٹی آئی کے حق میں نعرے،ارباب خضر حیات منہ چھپاتے رہے۔تفصیلات کے مطابق کبھی کبھی ہمارے سیاستدان بھولے پن میں ایسی ایسی حرکتیں کر جاتے ہیں جن کے باعث انہی کو بعد میں شمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔

ایسا ہی کچھ واقعہ پشاور میں مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات کے ساتھ پیش آیا۔جب وہ پشاور میں عوامی مجمع کے درمیان کھڑے نجی ٹی وی سے بات کر رہے تھے ۔ٹی وی اینکر نے انکو بتایا کہ وہ پشاور صدر کے علاقے میں گئی تھیں اور وہاں لوگ پی ٹی آئی کی حکومت سے مطمئن ہیں جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب خضر حیات کا کہنا تھا وہ سب لوگ تحریک انصاف کے کارکن ہوں گے جو لوگ یہاں کھڑے ہیں آپ ان سے پوچھیں یہ پشاور کے عوام ہیں جب اینکر نے لوگوں سے پوچھا کہ وہ کس کو ووٹ دیں گے تو ہر طرف سے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے نام کی آوازیں آنے لگیں جس پر مسلم لیگ ن کے رہنما شدید شرمندہ ہوئے اور شرمندگی بھی ایسی کہ منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے تا ہم انہوں نے یہ کہہ کر اپنی شرمندگی کو دور کیا کہ ان لوگوں کو حقائق کا اندازہ نہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ارباب خضر حیات خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر ہیں۔انکے ساتھ کیا ہوا خود ویڈیو ملاحظہ کریں۔