قائد اعظم محمد علی جناح کا فلسفہ و سوچ پر عمل کر کے پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتے ہیں، مصطفیٰ کمال

مارچ 1940 دنیا کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے، آج قوم کو منظم اور متحد ہونے کی ضرورت ہے، چیئرمین پاک سر زمین پارٹی

جمعہ 23 مارچ 2018 21:50

قائد اعظم محمد علی جناح کا فلسفہ و سوچ پر عمل کر کے پاکستان کو ترقی کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کا فلسفہ و سوچ پر عمل کر کر ہی پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ پی ایس پی پاکستان کے ہر شہری کے مساوی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔انیوں نے کہاکہ یہ دن ہم کو ہر سال ہمارے بڑوں کی قربانیاں یاد دلاتا ہے کے کتنی جدوجہد کے بعد اپنے لیئے علیحدہ وطن حاصل کیا اور23 مارچ 1940 دنیا کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے اج قوم کو اتحاد ، یکجہتی اور منظم اور متحد ہونے کی ضرورت ہے۔