بر وقت اور شفاف عام انتخابات کو یقینی بنایا جائے ‘ ہم ملک کو قائداور اقبال کا پاکستان بنائیں گے : تحر یک انصاف

ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے بعد اب حکمران مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوں گے : سینیٹر چوہدری سرور تحر یک انصاف کی جد وجہد سے آج بڑ ے بڑے چور ڈاکوئوں عدالتوں میں پیش کر اپنی لوٹ مار کا حساب دے رہے ہیں : شفقت محمود عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ہم انکو وزیر اعظم بنائیں گے ‘ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 23 مارچ 2018 21:43

بر وقت اور شفاف عام انتخابات کو یقینی بنایا جائے ‘ ہم ملک کو قائداور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کے قائدین نے بر وقت اور شفاف عام انتخابات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شر یف خاندان کے تر لے اور منتیں کسی قسم نہیں آئیں گی انکو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا حساب دینا ہی پڑ یگا ‘(ن) لیگ کی کر پشن بے نقاب ہوچکی وہ مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے آنیوالے عام انتخابات میں تحر یک انصاف کلین سویپ کر یں گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔

23مارچ کے حوالے سے جمعہ کے روز تحر یک انصاف کی مر کزی رکن ڈاکٹر یاسمین راشد اور لاہور کے صدر ولید اقبال کی جانب سے دوتقر یبات منعقد کی گئیں جن میں تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن سینیٹر چوہدری محمدسرور ‘رکن قومی اسمبلی شفقت محمود ‘ڈاکٹر یاسمین راشد ‘رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘حامد خان ایڈ وکیٹ ‘اراکین پنجاب اسمبلی شانیلا روتھ ‘سعد یہ سہیل ‘تحر یک انصاف لاہور کے سیکرٹر ی جنرل میاں حماد اظہر ‘آجاسم شر یف سمیت شر یک ہوئے ولید اقبال کی جانب سے منعقد کی جانیوالی تقریب میں پر چم کشائی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مر کزی دفتر میں تقریب کے دوران یوم پاکستان کے حغوالے سے کیک کاٹا گیا اور کارکنان کی جانب سے بھر پور نعرے بازی کی گئی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے بعد اب حکمران مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں مگر ان کا کوئی بہانہ اور منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مارکا ہر صورت حساب دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں ہم ملک میں عام انتخابات میں ایک منٹ کی بھی تاخیرنہیں چاہتے بلکہ ہمارا مطالبہ ہے ملک میں بر وقت اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ہم آج کے دن اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے ۔

رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اقتدار میں آکر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں نے ملک کو قائداور اقبال کے پاکستان کی بجائے چوروں اور ڈاکوئوں کا پاکستان بنا دیا ہے اور تحر یک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف میدان میں آئی ہے اور آج بڑ ے بڑے چور ڈاکوئوں عدالتوں میں پیش کر اپنی لوٹ مار کا حساب دے رہے ہیں آج کے دن ہم سب اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر نہ صرف عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کر یں گی بلکہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سواکچھ نہیں اور انکی سیاست کے خاتمے کا وقت آچکا ہے ۔ ولیداقبال اور میاں حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان آج جن مسائل کا شکار ہے ان کے حل کیلئے ملک کو عمران خان جیسی مخلص اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالیں گا اور پاکستان حقیقی معنوں میں قائداور اقبال کا پاکستان بنے گا ۔