گورنرہائوس خیبرپختونخوا میں 23مارچ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

جمعہ 23 مارچ 2018 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) گورنرہائوس خیبرپختونخوا میں 23مارچ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ،گورنراقبال ظفرجھگڑا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اورتمغہ امتیازتقسیم کیے،پولیس کے گیارہ شہدا،آٹھ غازیوں کوقائداعظم پولیس ایوارڈاورصدارتی ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔

(جاری ہے)

گورنرہائوس میں23 مارچ کے موقع پر تقریب میں گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اورتمغہ امتیازتقسیم کیے،خیبر پختونخوا پولیس کے گیارہ شہدا،آٹھ غازیوں کوقائداعظم پولیس ایوارڈاورصدارتی ایوارڈسے نوازا گیا،ڈاکٹر ضابطہ خان کو بائیوٹیکنالوجی اورڈاکٹر آصف اللہ کو کمپیوٹر سائنس میں بہترین کارکردگی پرتمغہ امتیازسے نوازا گیا۔

ڈاکٹربشیراحمد کو بائیو ٹیکنالوجی میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی ،ڈاکٹر عبدالصمد کو آرکیالوجی میں بہترین کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ دیا گیا،خالد نورکو کراٹے میں نمایاں کارکردگی پرصدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔گورنرخیبرپختونخوا نے شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :