میاں بیوی اور دو بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو سہولت کارسمیت گرفتار کرلیا

پشاور یونیورسٹی کے اہلکار اس کی بیوی،دو کمسن بچوں اور سالی کے قتل میں مقتول کا سگا بھائی ہی قاتل نکلا،ملزم کے سہولت کارکوگرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا

جمعہ 23 مارچ 2018 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پشاور پولیس نے دو روز قبل نواحی علاقے ترناب میں میاں بیوی اور دو بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو سہولت کارسمیت گرفتار کرلیا،ملزم سے آلہ قتل برآمد ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے میڈیا کوبتایا کہ چمکنی کے علاقے ترناب فارم میں پشاور یونیورسٹی کے اہلکار اس کی بیوی،دو کمسن بچوں اور سالی کے قتل میں مقتول کا سگا بھائی ہی قاتل نکلا۔

ملزم کے سہولت کارکوگرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز کاکہنا تھا کہ ملزم انتہائی ہوشیار تھا اور پانچوں افراد کو سر پر ایک ایک گولی فائر کرکے قتل کیا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

چمکنی کے علاقہ ترناب فارم میں پشاور یونیورسٹی کے اہلکار کی بیوی 'دو کمسن بچوں اور سالی سمیت قتل آندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا مقتول کا سگا بھائی ہی قاتل نکلا۔

پولیس نے ملزم کے سہولت کار کوگرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔گذشتہ دنوں پشاور یونیورسٹی کے ملازم یحییٰ خان ولد ذکریا خان سکنہ ترناب فارم لالہ کلے اپنے گل میں موجود تھا کہ رات دو بجے کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی جس کے بعد یحییٰ کا چچا جو اس کے گھر کے قریب رہائش پذیر ہے گھر پہنچا تویحییٰ اس کی جوان سال اہلیہ کائنات 'دوسالہ بیٹا 'پانچ سالہ بیٹا زوہیب اور اور اس کی سالی سترہ سالہ ایشا دوختر فقیر حسین سکنہ نوتھیہ کو خون میں لت پت پڑے تھے ،اطلاع پر پولیس بھی وقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے متوفی کے رشتہ داروں سے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ متوفی یحییٰ کے دو بھائی تھے جن میں ایک بھائی نے کچھ عرصہ قبل خودکشی کی تھی جبکہ دوسرا بھائی ترکی چلا گیا تھا اس کے والد کو بھی قتل کیا گیا تھا جبکہ 2011ء میں اس کی دو بہنیں اور والد ہ بھی لاپتہ ہو گئی تھیں۔پولیس نے تفتیش آگے بڑھائی تو انہیں معلوم ہوا کہ متوفی یحییٰ کا بھائی جنید جو ترکی میں تھا۔

واپس پاکستان آچکا ہے پولیس کو اطلاع تھی کہ جنید نے ہی یحییٰ اسکی اہلیہ 'بچوں اور سالی کو قتل کیا ہے جس پر گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے ہزار خوانی کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے جیند کے بہنوئی عامر کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے واردات سے قبل اپنے بہنوئی عامر سکنہ ہزار خوانی کے گھر میں گزارا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :