ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوم پاکستان انتہائی جوش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا

مساجد میں نماز فجرکے بعد ملک کی سالمیت ،استحکام،بدامنی کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کے بچوں نے پریس کلب کے باہر شہریوں میں پھول تقسیم کئے

جمعہ 23 مارچ 2018 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوم پاکستان انتہائی جوش اور ملی جزبے کے ساتھ منایا گیا۔پشاور میں دن کا آغاز پراکیس توپوں کی سلامی سے ہوا،خیبر پختونخوا دیگر اضلا ع میں بھی خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔یوم پاکستان کے موقع پروطن عزیز سے محبت کے اظہار کے لئے ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا،پشاور میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ مساجد میں نماز فجرکے بعد ملک کی سالمیت ،استحکام،بدامنی کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کے بچوں نے پریس کلب کے باہر شہریوں میں پھول تقسیم کئے،گورنرہائوس میں تقریب کے دوران گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں صدارتی ایوارڈ اورتمغہ حسن کارکردگی تقسیم کئے ،تقریب میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین اورآپریشنز میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں قائداعظم ایوارڈز اور پولیس شہدا کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے،پشاور کے علاوہ ضلع اپر ولوئردیر۔

(جاری ہے)

بنوں۔سوات۔پاراچنار اور دیگر اضلاع میں بھی یوم پاکستان کے موقع پرتقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔