وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو غیر ملکی دورہ کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے، یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت

جمعہ 23 مارچ 2018 21:30

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو غیر ملکی دورہ کے بعد کوئٹہ پہنچ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو غیر ملکی دورہ کر کے کوئٹہ پہنچ گئے یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ پہنچتے ہی وزیر اعلی پولو گراونڈ کوئٹہ کینٹ گئے جہاں انہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب اور عسکری میلہ میں شرکت کی وزیر اعلی نے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔