وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی سینیٹرشاہین خالد بٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 23 مارچ 2018 21:30

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی سینیٹرشاہین خالد بٹ کی والدہ کے انتقال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے سینیٹر شاہین خالد بٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر شاہین خالد بٹ اور سوگواراہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔