23 مارچ کا دن ہماری قومی زندگی میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے، ہمیں پاکستان کو قائد کی امنگوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے،سینیٹر مشاہد اللہ خان

جمعہ 23 مارچ 2018 21:27

23 مارچ کا دن ہماری قومی زندگی میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے، ہمیں پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن ہماری قومی زندگی میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے، ہمیں پاکستان کو قائد کی امنگوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ بینکاک میں پاکستان ایمبسی میں یوم پاکستان کی منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

بینکاک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے بینکاک میں تعینات پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کی یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کی کوشش کو سراہا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں یوم پاکستان کی اہمیت اور مسلمانوں کی پاکستان حاصل کرنے کی جدوجہد میں قربانیوں کا تذکرہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں پاکستان کو قائد کی امنگوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے دن رات محنت کی ضرورت ہے، 23 مارچ کا دن ہماری قومی زندگی میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے، یہ وہ دن ہے جب 1940ء میں مسلمانان برصغیر نے اپنے لئے الگ وطن حاصل کرنے کا عہد کیا، آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے وطن کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :