خیبرپختونخواکے عوام اور صوبے کومزید تجربہ گاہ نہیںبننے دیںگے،انجینئرامیرمقام

جمعہ 23 مارچ 2018 21:22

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء)وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ وطن عزیزکی خالق جماعت ہے،آج پھرعہدکرتے ہیںکہ پاکستان کے استحکام اورترقی اولین ایجنڈاہوگا۔انہوںنے کہاکہ بد قسمتی سے بعض نام نہادلیڈراپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان کوکمزورکرنے کے درپے ہیں، خیبرپختونخواکے عوام اورصوبے کومزید تجربہ گاہ نہیںبننے دیںگے۔

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام بھی پنجاب کی طرح اورپشاورکے عوام لاہورکی مانندترقی چاہتے ہیں،پورے پشاورکوکھنڈرات میںتبدیل کرنیوالوںکاعوام آئندہ عام انتخابات میںاحتساب کریگی،پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئی ریت کی دویوار نہیںجسے صرف دھرنوںکے ذریعے کمزورکرنے کے خواب دیکھے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورمیںپاکستان مسلم لیگ(ن)کی جانب سے 78واںیوم پاکستان(23مارچ)کی نسبت سے منعقدہ ایک پروقارتقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرکیک بھی کاٹاگیا۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوںنے کثیرتعدادمیںشرکت کی،پنڈال پاکستان زندہ بادکے فلک بوس نعروںسے گونج رہاتھا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مستقبل میںپاکستان مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،نوازشریف پاکستان کے واحدلیڈرہیںجنکاپاکستان کے عوام کیساتھ اٹوٹ رشتہ ہے اورعوام کے دلوںمیںہیں،قائدمحمدنوازشریف کوکوئی عوام کے دلوںسے نہیں نکال سکتا۔

انہوںنے صوبے میں پاکستان مسلم لیگ(ن)لیڈرشپ اورکارکنوںکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مخالف صوبائی حکومت کے دوراقتدارمیںنہ صرف پارٹی کی ساکھ کوقائم رکھابلکہ پارٹی کومزیدتقویت دیکرسیسہ پلائی دیواربنادیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کارکنوںکیلئے میری جان بھی حاضرہے،کارکن پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہے۔