کراچی،یوم پاکستان کی مناسبت سے سندھ کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کر دی گئی

جمعہ 23 مارچ 2018 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے سندھ کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی جی جیل خانہ جات سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی نصرت منگن نے یوم پاکستان پر قیدیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ان کی سزاؤں میں کمی کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نے سندھ کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزا میں 60 روز کی کمی کر دی ہے تاہم اس کا اطلاق دہشتگردی میں ملوث ملزمان کی سزاؤں پر نہیں ہو گا۔آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق پاکستان پینل کوڈ کے رول نمبر 16 کے قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔#