راولپنڈی پولیس رواں سال جرائم کی شرح کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام

ابتدائی 3ماہ میں ضلعی پولیس راولپنڈی کے تینوں سرکلز میں مجموعی طور پر درج4227مقدمات میں سے 1998 مقدمات کے مکمل چالان عدالتوں میں بھجوا کراپنی کارکردگی سے مطمئن ہو گئی دہشت گردی کی9مقدمات سمیت قتل ،اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان ایک بھی مکمل چالان عدالتوں میں نہ بھجوایا جا سکا، پولیس کی جانب سے 1599مقدمات کے چالان تاحال عدالتوں میں نہ بھجوانے کے باعث سینکڑوں مقدمات التواکا شکار ہو گئے ہونے،پولیس کی روائتی سستی اور عدم دلچسپی کے باعث ’’انصاف تک رسائی پروگرام‘‘ بھی مخدوش ہونے لگا

جمعہ 23 مارچ 2018 21:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) راولپنڈی کی ضلعی پولیس گزشتہ سال کی نسبت رواں سال (یکم جنوری تا 15مارچ)کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی شرح کم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ابتدائی 3ماہ میں ضلعی پولیس راولپنڈی کے تینوں سرکلز میں مجموعی طور پر درج4227مقدمات میں سے 1998 مقدمات کے مکمل چالان عدالتوں میں بھجوا کراپنی کارکردگی سے مطمئن ہو گئی اس دوران دہشت گردی کی9مقدمات سمیت قتل ،اقدام قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان ایک بھی مکمل چالان عدالتوں میں نہ بھجوایا جا سکاجبکہ پولیس کی جانب سے 1599مقدمات کے چالان تاحال عدالتوں میں نہ بھجوانے کے باعث سینکڑوں مقدمات التواکا شکار ہو گئے ہونے اور پولیس کی روائتی سستی اور عدم دلچسپی کے باعث ’’انصاف تک رسائی پروگرام‘‘ بھی مخدوش ہونے لگا ذرائع کے مطابق ضلع کی30تھانوں کی پولیس 46فی صد چالان عدالتوں میں نہ بھجوا سکی ہے راولپنڈی میں جرائم کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہونے سے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں رہائش پذیر افراد شدید عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں رواں سال سب سے زیادہ جرائم تھانہ وارث خان کے علاقے میں دیکھنے میں آئے دوسرے نمبر پر تھانہ صاد ق آباد تیسرے نمبر پر تھانہ نیو ٹائون جبکہ چوتھے نمبر پر جرائم کا تناسب تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں رہا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے 93مقدمات میں سے 56مقدمات کے مکمل 9مقدمات کے نامکمل اور28مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نی80مقدمات میں سی35مقدمات کے مکمل24مقدمات کے نامکمل اور21مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ رتہ امرال پولیس نی123مقدمات میں سی47مقدمات کے مکمل 55مقدمات کے نامکمل اور21مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ پیر ودھائی پولیس نی207مقدمات میں سے 120مقدمات کے مکمل45مقدمات کے نامکمل اور42مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ نیو ٹائون پولیس نے 238مقدمات میں سے 92مقدمات کے مکمل15مقدمات کے نامکمل اور131مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ صادق آبادپولیس نی305مقدمات میں سی160مقدمات کے مکمل35مقدمات کے نامکمل اور110مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ وارث خان پولیس نے 405مقدمات میں سی302مقدمات کے مکمل40مقدمات کے نامکمل اور63مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ بنی پولیس نے 138مقدمات میں سی85مقدمات کے مکمل20مقدمات کے نامکمل اور33مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ سول لائن پولیس نی260مقدمات میں سی140مقدمات کے مکمل35مقدمات کے نامکمل اور85مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ مورگاہ پولیس نی58مقدمات میں سی23مقدمات کے مکمل 9مقدمات کے نامکمل اور26مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ ایئر پورٹ پولیس نی250مقدمات میں سی108مقدمات کے مکمل23مقدمات کے نامکمل اور119مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ کینٹ پولیس نے 93مقدمات میں سے 15مقدمات کے مکمل20مقدمات کے نامکمل اور58مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ ریس کورس پولیس نے 123مقدمات میں سی65مقدمات کے مکمل12مقدمات کے نامکمل اور45مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ آر اے بازار پولیس نی153مقدمات میں سی93مقدمات کے مکمل15مقدمات کے نامکمل اور45مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ نصیر آبادپولیس نی175مقدمات میں سے 95مقدمات کے مکمل35مقدمات کے نامکمل اور45مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ ویسٹریج پولیس نی115مقدمات میں سے 53مقدمات کے مکمل22مقدمات کے نامکمل اور40مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نی250مقدمات میں سی88مقدمات کے مکمل13مقدمات کے نامکمل اور149مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی،تھانہ روات پولیس نی138مقدمات میں سی53مقدمات کے مکمل15مقدمات کے نامکمل اور70مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی جبکہ تھانہ چونترہ پولیس نے 43مقدمات میں سی12مقدمات کے مکمل15مقدمات کے نامکمل اور16مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع نہ کروا سکی ۔

متعلقہ عنوان :