23مارچ :عوامی تحریک یوتھ ونگ لاہور کی جیوے پاکستان موٹر سائیکل ریلی
ریلی شاہدرہ سے شروع ہو کر مینار پاکستان پر اختتام پذیر ہوئی،سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں کی شرکت
جمعہ 23 مارچ 2018 21:14
(جاری ہے)
23مارچ کا دن ماضی کی کوتاہیوں کی اصلاح کرنے اور حال کو درست کرنے کا درس دیتا ہے،مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے،ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ،ملکی سلامتی و استحکام کی خاطر ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنے کا درس دیتا ہے ۔
عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ہر نوجوان ملک کے تقدس اور تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ لسانیت،تعصب،دہشتگردی اور فرقہ واریت کے عذاب سے نجات کیلئے جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے جو ان کرپٹ،قاتل اور بزدل حکمرانوں کے پاس نہیں ہے۔ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جسکی جرات اور ویثرن ملکی سلامتی و تحفظ کی ضمانت دیتا ہو۔شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک لاہور کے صدر حاجی فرخ خان نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی بنا پر ہم نے جو ملک حاصل کیا وہ ابھی تک نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ہمہ گیر ترقی حاصل نہیں کر سکا۔صنعتی،تعلیمی،زرعی ڈھانچے تو تعمیر کر لئے،عدلیہ،مقننہ اور انتظامیہ کے ملک گیر ادارے بھی قائم کر لئے لیکن عوام کو بے انصافی،غربت،بے روزگاری اور جہالت سے نجات نہیں دلا سکے۔انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ موجودہ فرسودہ نظام اور عوام دشمن حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے،یہی قرارداد مقاصد اور یوم پاکستان کی صحیح روح ہے۔ریلی سے عوامی تحریک لاہور کے جنرل سیکرٹری شفاقت مغل، عمر اعوان ،شیخ عتیق،ہارون ثانی،شعیب احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.