پاکستان سنی تحریک نے ملک گیر ’’یومِ وفائے پاکستان‘‘منایا

جمعہ 23 مارچ 2018 21:14

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان سنی تحریک نی23 مارچ کوملک گیر ’’یومِ وفائے پاکستان‘‘کے طورپرمنایااورجڑواں شہروں سمیت ملک بھرمیںکانفرنسیں،ریلیاںاور سیمینارزاورپرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں جبکہ سنی تحریک علماء بورڈسے وابستہ علماء ومشائخ نے ملک بھر میںتحفظ نظریہ پاکستان کے موضوع پر خطباتِ جمعہ دیے،اس سلسلے میں نمازِ فجرکے بعد مرکز اہلسنّت جامعہ رحمانیہ ترنول اورجامعہ غوثیہ اکبریہ غوری ٹائون میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں ۔

(جاری ہے)

مفتی لیاقت علی رضوی کاکہناتھاکہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ہمارا فرض ہے،سیاسی مذہبی جماعتوں کو ملکی سا لمیت کیلئے متحد ہونا ہو گا، طاغوتی قوتیں پاکستان کے اسلامی تشخص کوختم کرنے کیلئے سازشیں کررہی ہیں،پاک سر زمین کو نظام مصطفے کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے،علامہ وسیم عباسی کاکہناتھاکہ اسلام کے نام پر بننے والا پاکستان تاقیامت سلامت رہیگا اور اسکے خلاف سازشیں کرنیوالے خود مٹ جائیں گے،ڈاکٹرظفر اقبال جلالی کاکہناتھاکہ نظریہ پاکستان کا اصل مقصد محض ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی سوچ اور جد و جہد کا اصل مر کز و محور ایک ایسی اسلامی خود مختار ریاست کا قیام تھا کہ جس میں مسلمان مکمل آزادی کے ساتھ اسلامی طرز زندگی بسر کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :