ملکی ترقی میں ہرپاکستانی کوکردار ادا کرنا ہوگا،تحسین فواد

جمعہ 23 مارچ 2018 21:14

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) ممبران پنجاب اسمبلی تحسین فواد،زیب النساء اعوان اورلبنیٰ ریحان پیرزادہ نے کہا ہے کہ23مارچ تجدیدعہدکا دن ہے جس میں ہر پاکستانی پرلازم ہے کہ وہ اس کی تعمیرترقی میں بھرپورطریقے سے اپنا کرداراداکرے۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام حب الوطنی پرمبنی مزاحیہ اوراصلاحی سٹیج ڈرامہ ’دل ہے پاکستانی -‘کے اختتام پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کویارمحمدنے تحریرکیا تھا جبکہ ہدایات معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ نے دی تھیں۔ ممبران پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یوم پاکستان منانا کافی نہیں بلکہ یہ عہدکرنے کا دن ہے کیونکہ یہ ہمارے آباواجدادکی قربانیوں کا ثمرہے۔ناہیدمنظوراورڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے مہمانوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات کا مقصدتمام پاکستانیوں کویوم پاکستان کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ڈرامے کے فنکاروں میں مسعودخواجہ،یارمحمد،سلیم آفندی،سپنا شاہ،لیاقت شاہ،انجم عباسی،جھلک علی اوردیگرفنکارشامل تھے۔